45 بچیوں سے زیادتی کا معاملہ؛ تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

  |   Pakistan

راولپنڈی: کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم 45 بچیوں سے زیادتی اور انہیں بلیک کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

چند روز قبل راولپنڈی پولیس نے درجنوں لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزم زیر حراست ہیں تاہم درندگی کا نشانہ بننے والی ایک طالبہ کی شکایت پر تفتیشی افسر کو ہٹادیا گیا تھا۔ جس کے بعد اب 8 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

معاملے کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کررہے ہیں، اس کے علاوہ ایس پی راول آصف محمود، ڈی ایس پی سٹی فیصل سلیم، ایس ایچ او سٹی حمد شیرازی، خاتون آفیسر اے ایس پی آمنہ بیگ، تفتیشی افسر اور راولپنڈی پولیس کے آئی ٹی ایکسپرٹس بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے ملزم اور ملزمہ سے تفتیش بھی شروع کردی ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/RjfAxAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/rRGRKQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬