پاکستانی عوام عمران خان کو نہ ڈیل دیں اور نا ہی ڈھیل، ترجمان (ن) لیگ

  |   Pakistan

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیل اور ڈھیل کی بات عمران خان کررہے ہیں لیکن پاکستانی عوام عمران خان کو نہ ڈیل دیں اور نا ہی ڈھیل۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمان سے آواز آئے تو تالہ لگا دیں اپوزیشن کی آواز آئے تو گرفتار کر لو، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، گرفتاریوں کے بعد اب کرپشن ڈھونڈی جارہی ہے، حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف کے خلاف ابھی تک کیس نہیں بنایا جاسکا، عمران خان حکومت شاہد خاقان عباسی کے خلاف کرپشن پر بات کیوں نہیں کرتی؟ شہباز شریف کے حق میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، اسلام آباد ائیر پورٹ پر 2 کلو 30 گرام چرس پکڑی گئی تو تصویر آئی لیکن رانا ثناء کا کوئی ثبوت پیش نہ کیا گیا ،...

فوٹو - http://v.duta.us/AEwY7AAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/cv9o4AAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬