پاکستان سےکوئی مقبوضہ کشمیر لڑنے گیا تو یہ کشمیریوں سے دشمنی ہوگی، وزیر اعظم

  |   Pakistan

طورخم: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے جاکر بھارت جاکر لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا۔

طورخم بارڈر پر پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے افغانستان میں امن قائم ہو، افغانستان میں امن سے خطہ ترقی کرے گا، امن سے پشاور تجارت کا حب بن جائےگا، طورخم بارڈر سسٹم سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت بھارتی حکومت پر شدید دباوَ ہے، پاکستان سے جاکر بھارت جاکر لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا کیونکہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں صرف بہانہ چاہیے، بھارتی حکومت پہلے ہی کہہ رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان دہشت گردی کررہا ہے۔ بھارت کا مسئلہ ہے کہ اس پر قبضہ ہوگیا ہے، بھارت کی بدقسمتی ہے کہ انتہاسند ہندوؤں نے قبضہ کرلیا ہے۔ آر ایس ایس کی پالیسی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔ موجودہ صورتحال میں مودی سرکار کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/Z5gqBAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/K9tjWQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬