چوہدری شوگر مل کیس؛ مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع

  |   Pakistan

لاہور: احتساب عدالت نے چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز اور اس کے کزن یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روزہ توسیع کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چوہدری شوگر مل کیس کی سماعت کی۔ مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری شوگر ملز میں میاں شریف ،کلثوم نواز، حسین نواز اور مریم نواز سمیت دیگر شریف فیملی کے افراد بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل تھے۔ مریم نواز 2004 میں چیف ایگزیکٹو رہی۔ تفتشی افسر نے بتایا کہ چوہدری شوگر ملز لگوانے کے لیے مختلف کمپنیوں سے قرضہ لیا۔ تمام کمپنیوں سے قرضے کا ریکارڈ طلب کیا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک سے بھی ریکارڈ منگوا رکھا ہے۔ ریکارڈ ملنے پر اسٹیٹ بینک سے متعلق تفتیش کرنی ہیں۔ لہذا عدالت مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/1cjUFwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/Fj47MQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬