پاکستان اور بھارت میں تناؤ دنیا کیلیے خطرناک ہوگا، وزیراعظم

  |   Pakistan

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے ہی حل ہوگا اور پاک بھارت تناؤ سے دنیا کو خطرہ ہوگا۔

لاہور میں سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سکھوں کو ملٹی پل ویزے جاری کریں گے اور سکھوں کو ایئرپورٹ پرویزا ملے گا، وزیراعظم بنتے ہی کوشش کی بھارت سے تعلقات بہترہوں، مودی کو فون پرکہا دونوں ممالک کے ایک جیسے مسائل ہیں، بھارت سے تعلقات بہترکرنے میں کوشش کی لیکن مثبت جواب نہ ملا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا میری خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل ہو لیکن جو لوگ جنگ کی باتیں کرتے ہیں، انہوں نے تاریخ نہیں پڑھی، جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ جنگ کے بعد مسائل بڑھ جاتے ہیں اور جنگ کے بعد ملکوں کو کھڑاہونے میں کئی سال لگتے ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی ممالک ہیں، ان میں تناؤ سے دنیا کو خطرہ ہوگا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/mORkNQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/PAKQDAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬