پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بے نقاب کرتا رہے گا، صدر مملکت

  |   Pakistan

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بے نقاب کرتا رہے گا۔

کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیرِ بحر 7 اور لاجسٹک مشق ترسیل بحر 2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو ایسے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جو اجتماعی قومی فکر کے متقاضی ہیں۔

صدر مملکت نے سی پیک اور گوادر بندر گاہ کی فعالیت کے پس منظر میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار پرخصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام کی خوشحالی بحری تجارتی راستوں کے کھلے رہنے پر منحصر ہے کیونکہ پاکستان کی معاشی بہتری سمندروں کے تجارتی استعمال سے وابستہ ہے اور اس ضمن میں پاک بحریہ پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/QTBugAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/6UWpVAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬