پی آئی اے کا یوم دفاع کے موقع پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

  |   Pakistan

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یوم دفاع پر مخصوص روٹس پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یوم دفاع کے موقع پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق 6 سے 9 ستمبر تک ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کےمطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق اندرون ملک تمام روٹس پر ہو گا اور بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے تمام پاکستانی مسافر بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، تاہم جدہ اور مدینہ منورہ سے آنے والے مسافر اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

فوٹو - http://v.duta.us/xHrSDAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/PkQuVQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬