آصف علی زرداری کی وکیل فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کی درخواست مسترد

  |   Pakistan

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سے وکیل فاروق ایچ نائیک کی ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے وکیل کی ملاقات کی درخواست کی سماعت کی۔ چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ پیر کو آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں، اس لیے کسی دوسرے دن آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد

جج محمد بشیر نے کہا کہ اس دن آپ نے دیکھا وکیل صاحب میرے ساتھ کتنی بدتمیزی کررہے تھے، جتنی رعایت کرو سب اتنا سر پر چڑھتے ہیں۔ چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کس وکیل نے بدتمیزی کی تھی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/XlbkZQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/zFtaiAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬