وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ملاقات ہوگی

  |   Pakistan

نیویارک: وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ملاقات ہوگی جس کے دوران مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی پر بات چیت کی جائے گی۔

عمران خان کل صبح برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے بھی ملیں گے جبکہ شام 7 بجے کے قریب ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔

فوٹو - http://v.duta.us/zgsSOQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/hTZonwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬