چاہتے ہیں افغان امن عمل کے لیے مزاکرات جلد بحال ہوں، وزیراعظم

  |   Pakistan

نیو یارک: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن ہماری حکومت کا اہم وژن ہے اورچاہتے ہیں افغان امن عمل کے لیے مزاکرات جلد بحال ہوں۔

وزیراعظم عمران خان سے زلمے خیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل پرپاکستان اورامریکی مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم نے افغانستان کے پر امن حل کے لیے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی حل نہیں، پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، چاہتے ہیں افغان امن عمل کے لیے مزاکرات جلد بحال ہوں، افغانستان میں حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں افغانستان میں امن ہماری حکومت کا اہم وژن ہے، خطے میں امن اور معاشی ترقی کے لیے ہمسایوں کا پر امن ہونا ضروری ہے، تمام فریقین امن کی بحالی کے لیے ذمہ داری کے طور پر اپنا کردار ادا کریں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/j1WhZQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/UQkT6QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬