چلاس بس حادثے میں جاں بحق مسافروں کی تدفین

  |   Pakistan

اسکردو: بابو سر ٹاپ کے قریب چلاس میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تدفین کا عمل جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شاہراہ کاغان پر مسافر کوچ کے چٹان کے ٹکرانے سے جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے اور فوجی جوانوں سمیت دیگر افراد کو ان کے آبائی گاؤں لے جایا جارہا ہے۔

ایک مسافر کو کتپانہ اور ایک کو قمراہ گاؤں کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، 2 میتیں منٹھل گاؤں لے جائی گئیں اور 5 مسافروں کو رگیول قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ، ضلع کھرمنگ کی دو میتیں باغیچہ گاؤں میں سپرد خاک اور ضلع گانچھے کی 5 میتوں کو کندوس اور تھغس کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/XLw55QAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/26Hj4wAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬