گورنر سندھ کا کچرے کی صفائی میں کوئی کردار نہیں، مراد علی شاہ

  |   Pakistan

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہٹ جائے ہم کراچی کو صاف کرکے دکھائیں گے گورنر سندھ کا کچرے کی صفائی میں کوئی کردار نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں جاری سندھ حکومت کی صفائی مہم کے دوسرے روز ضلع ساؤتھ ، ویسٹ اور ملیر کا دورہ کیا، مہم کے پہلے دن 7152 ٹن کچرا اٹھایا گیا جبکہ دوسرے دن بھی بھاری پتھر 24 انچ کی سیوریج لائن ملیر 15 سے نکالے گئے جو کہ شرپسندوں کی جانب سے لائنوں میں ڈالے گئے۔

وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء سعید غنی ، ناصر شاہ ، مرتضیٰ وہاب ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن شیخ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دورے کا آغاز لیاری ڈسٹرکٹ ویسٹ سے کیا جب کہ وہ ملیر، بھینس کالونی بھی گئے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/DHHiwgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/qN7MtwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬