سفارتی سامان کی آڑ میں درآمد کی گئی شراب ضبط

  |   Pakistan

کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس نے سفارتخانوں کے نام پر 2268 شراب کی بوتلیں درآمد کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاویدنے ایکسپریس کوبتایا کہ سفارتخانوں کے لیے درآمدہ اشیائے خورونوش کی آڑ میں قیمتی شراب کی منظم اسمگلنگ کا رحجان سامنے آیاہے لیکن ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس نے اس کے سدباب کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شامی سفارت خانے کی آڑ میں درآمدکی جانے والی 2268 شراب کی بوتلوں کی مارکیٹ ویلیوڈھائی کروڑ روپے ہے جسے کسٹمز ایکٹ کی شق168 کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے کیونکہ مذکورہ کنسائنمنٹ سے متعلق استفسار پرشامی سفارتخانے نے لاتعلقی کا اظہارکردیاتھا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/w8yfFgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/4rQ2SgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬