سندھ حکومت کا کراچی کے تمام ساحلی علاقے اپنے کنٹرول میں کرنے کا فیصلہ

  |   Pakistan

کراچی: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے تمام ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے ساحلی علاقوں کا انتظام اپنے کنٹرول میں لینے کی تیاری کرلی اس حوالے سے صوبائی حکومت نے کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے جسے منظوری کے لیے جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آجائیں گے۔

ترمیمی مسودے کے تحت کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ میں 3 ترامیم شامل کی گئی ہیں جن کے مطابق صوبے کے تمام ساحلی علاقے کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انتظامی کنٹرول میں ہوں گے، کراچی کے ساحلی علاقوں میں زمینوں کی الاٹمنٹ، تعمیر وترقی اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی سمیت ہاکس بے، بن قاسم کیماڑی سمیت کراچی کے تمام ساحلی علاقوں اور تفریحی و سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کی نگرانی بھی کوسٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی کرے گی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/vDCUZgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/UaBNLwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬