سانحہ 12 مئی؛ مقدمے میں اے این پی، پی پی اورجماعت اسلامی کے کارکن بھی نامزد

  |   Pakistan

کراچی: ایم کیو ایم کے بعد جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے نامعلوم کارکنوں کیخلاف بھی 12 مئی کا مقدمہ منتظم عدالت نے سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کو بھیج دیا۔

خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے مقدمے میں مفرور4ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ12مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی،مقدمے میں پولیس نے پیپلز پارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی کے 400 / 500 نامعلوم کارکنوں کو شامل کیا ہے لیکن کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

عدالت نے کیس میں مفرور 4 ملزمان عبدالباری کاکڑ، حبیب اللہ، مشتاق، وکیل خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ملزمان میں شامل ہیں،مفرور ملزمان کو 14 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/rp541wAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/KRHi8QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬