وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق سے رابطہ

  |   Pakistan

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمن گلیمور کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمن گلیمور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ 5 اگست سے مسلسل بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں، مسلسل کرفیو کے سبب، نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جموں و کشمیر میں صورتحال اس قدر تشویش ناک ہے کہ انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/qOIqaAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/8c6UIwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬