پشاور میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، صوبائی حکومت

  |   Pakistan

پشاور: وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور کے ترجمان نے پشاور میں ڈینگی کے پھیلنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ مذکورہ رپورٹس حقائق کے برعکس ہیں، ڈینگی سے کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔

ترجمان نے کہاکہ ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے جوبیس فیصد سے کم ہو کر اب تقریبا ً پانچ فیصد پر پہنچ چکی ہے۔جولائی اور اگست 2019 کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں 2632 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تصدیق شدہ آئی جی جی ، آئی جی ایم کیسز کی تعداد صرف 408 تھی اور ڈینگی سے کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔...

فوٹو - http://v.duta.us/KT_x6wAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/lmpTIgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬