[pakistan] - اسلامی فوجی اتحاد میں مزید ممالک کو شامل ہونا چاہیے، صادق سنجرانی

  |   Pakistan

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد میں مزید ممالک کو شامل ہونا چاہیے۔

اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے پارلیمنٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ کو دہشتگردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت پاکستان کے سابق آرمی چیف کر رہے ہیں۔

راحیل شریف نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے قیام سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی ہے اور پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، اسلامی اتحاد نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جاری کوششوں کو مربوط بنائے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/q3aSzwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/kFaS1QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬