[pakistan] - حج پالیسی 2019 کا اعلان ، بغیرقربانی کے اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے ہوں گے

  |   Pakistan

اسلام آباد: حکومت نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کردیا جس کے بعد حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کردیا۔ حج پالیسی کے تحت رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ جنوبی ریجن کیلیے حج اخراجات بغیرقربانی 4 لاکھ 26 ہزار975 روپے، شمالی ریجن کیلیے اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے ہوں گے۔

حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزارافراد حج کرسکیں گے، حج پالیسی نجی اسکیم کےتحت 71 ہزار610 پاکستانی حج کرسکیں گے جب کہ حج پالیسی حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی اوردرخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کوہوگی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/SVTUDAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/wvJRUQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬