[pakistan] - سعودی ولی عہد کا سیکیورٹی وفد، اہم سامان پاکستان پہنچ گیا

  |   Pakistan

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی جبکہ 2روز پاکستان میں قیام کے سلسلے میں محمد بن سلمان کی ورزش کا سامان، فرنیچر، ضروری اشیا کے 5 ٹرک مقامی ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو ایک ہزا سے زائد کاروباری شخصیات کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جب کہ ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان خود ولی عہدکا استقبال کریں گے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/YlG9aAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/WkqL5QEA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬