[pakistan] - شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب

  |   Pakistan

کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو 19 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال کے روبرو پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹرنیب کے مطابق شرجیل میمن جیل میں ہیں، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ شرجیل میمن پرمحکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔ دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علاج کے لیے ملک سے باہرجانا چاہتا ہوں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/q3icFwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/6A5mkwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬