[pakistan] - وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد کی خوبصورتی محفوظ رکھنے کی ہدایت

  |   Pakistan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دارالحکومت کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر گرین ایریاز کو محفوظ کرتے ہوئے معاشی و رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی اجازت دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی علی نواز اعوان، معاون خصوصی نعیم الحق، سیکرٹری ہوا بازی شاہ رخ نصرت ، چیئر مین سی ڈی اے عامر احمد علی اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان کو وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے موجودہ ضوابط و قوانین پر تفصیلی بریفننگ دی گئی، جس پر وزیراعظم نے دارالحکومت کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر گرین ایریاز کو محفوظ کرنے، معاشی و رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو کاروبار اور خصوصا ریئل اسٹیٹ میں کاروبار کے مواقع فراہم کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم کرکے کثیر المنزلہ (ہائی رائز) عمارتوں کی تعمیر میں سہولت پہنچائی جائے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/qRilHwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/K6-V6AAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬