[pakistan] - پارلیمنٹ حملہ کیس؛ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  |   Pakistan

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی اور پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں 2014 میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کے علاوہ پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/np4ATQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/-x2SLAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬