[pakistan] - پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپلی کیشن نےعالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

  |   Pakistan

پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپلی کیشن نے عالمی گورنمنٹ کانفرنس میں دوسری پوزیشن کے حصول کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مذکورہ کانفرنس میں 87 ممالک سے 4 ہزار 646 ایپلی کیشن مقابلے کے لئے بھیجے گئے،فائنل مقابلے کے لئے 21 اپلیکیشنز کو 7 مختلف کٹیگریز میں منتخب کیاگیا،ہر کیٹیگری میں تین تین اپلیکیشنز کے مابین مقابلہ ہوا۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل کا انتخاب سرکاری امور و عوامی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے اپلیکیشن میں ہوا،گزشتہ سال عالمی مقابلے کا فاتح بھارت تھا،پاکستان سیٹیزن پورٹل اپلیکیشن کو لانچ ہوئے ابھی 100 دن ہی گزرے ہیں اور اسے ابتدا ہی میں عالمی اعزاز حاصل ہوا،پاکستان سیٹیزن پورٹل آئی ٹی شعبے میں دنیا بھر کے لئے ایک نیا موضوع بن گئی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/oX5bDQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/ONhQMQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬