[pakistan] - 12 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے، مشیربرائے تجارت

  |   Pakistan

اسلام آباد / پشاور: وزیراعظم کے خصوصی مشیربرائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پرسعودی عرب اورپاکستان کے درمیان تیل، قابل تجدید توانائی اور معدنیات سیکٹر میں مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے جب کہ توقع ہے کہ سعودی عرب 10سے 12ارب ڈالرکی وسط مدتی سرمایہ کاری کا اعلان کرسکتا ہے۔

گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا کہ قومی امکان ہے کہ اس دورے کے دوران پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر 3ارب ڈالرکے تیل کی فراہمی پر بھی معاہدہ طے پائے گا۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کو 2بلین ڈالر مالیت کے ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس کی نجکاری میں حصہ لینے کی بھی پیشکش کریگا، اگرچہ سعودی عرب ان یونٹس کی خریداری میں پہلے ہی اپنی دلچسپی کا اظہار کرچکا ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/1URJSQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/z3JZewAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬